سپریم کورٹ کے ایک جج رواں برس اور 2 اگلے برس رٹائر ہوں گے

جسٹس امیر ہانی اگلے ماہ جبکہ موجودہ چیف جسٹس سمیت 3 جج 2019ء میں رٹائر ہوں گے


عابد علی آرائیں February 25, 2017
جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ میں بطورجج تقرری کی سفارش کی ہے۔ فوٹو؛ فائل

عدالت عظمیٰ کے موجودہ ججز میں سے ایک جج رواں سال جبکہ2 جج 2018ء اور 3 ججز 2019ء میں رٹائر ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال جسٹس امیر ہانی مسلم 30 مارچ کو عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جبکہ آئندہ سال جسٹس دوست محمد خان 20 مارچ 2018ء اورجسٹس اعجاز افضل خان 8 مئی 2018ء کو رٹائر ہوں گے۔ 2019ء میں رٹائر ہونے والے ججزمیں موجودہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 18 جنوری 2019ء اور جسٹس شیخ عظمت سعید 28 اگست 2019ء جبکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید خان کھوسہ21 دسمبر 2019ء کو رٹائر ہوں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس سمیت اس وقت 16 ججز موجود ہیں،چیف جسٹس انورظہیرجمالی کی رٹائرمنٹ کے بعد ایک نشست خالی ہے جس کو پرکرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سجاد علی شاہ کی سپریم کورٹ میں بطو۔رجج تقرری کی سفارش کی ہے، ان کی تقرری کے بعد عدالت عظمیٰ میں ججزکی تعداد پوری ہوجائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں