سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف

محکمہ صحت سندھ نے اعداد و شمار جاری کردیے


دعا عباس October 26, 2024

کراچی:

سندھ میں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کے اعداد و شمار جاری کردیے، جس کے مطابق کراچی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ روز اندرون سندھ سے ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

اعلامیے کے مطابق صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 1958 ہوگئی، جن میں سے 1665 کا تعلق کراچی سے ہے، کراچی میں رواں سال ڈینگی کے سب سے زیادہ 535 ڈینگی کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے۔

رواں سال ضلع وسطی سے 433،ضلع کورنگی سے 120، ضلع جنبی سے 309 ،ضلع غربی سے 93، ضلع ملیر سے 86 اور ضلع کیماڑی سے 89 ڈینگی کیسز رپورٹ منظر عام پر آئے۔

اعلامیے کے مطابق سندھ میں ڈینگی کے سبب رواں سال ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی،جس کا تعلق کراچی ضلع وسطی سے تھا۔

ملیریا کے حوالے سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ میں رواں سال اب تک ملیریا کے 2 لاکھ 46 ہزار 2 کیسز رپورٹ ہوئے،کراچی سے رواں سال ملیریا کے 1 لاکھ 17 ہزار 836 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کراچی میں ملیریا کے سب سے زیادہ 1033 کیسز ضلع ملیر سے رپورٹ منظر عام پر آئے،رواں سال ملیریا کےضلع جنوبی سے 261،ضلع غربی سے 191، ضلع شرقی سے 87،ضلع وسطی سے 70 اور ضلع کورنگی کے 307 ملیریا کیسز رپورٹ کیے گئے جبکہ رواں سال ضلع کیماڑی سے ملیریا کا ایک بھی کیسز رپورٹ نہیں ہوا۔

رواں سال سندھ میں ملیریا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔رواں سال سندھ میں چکن گونیا کے 956 مشتبہ کیسز کے پی سی آر ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 172 میں چکن گونیا کی تصدیق ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں