شمالی غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی ڈرون حملہ، بارہ افراد شہید

قابض فوجیوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کی تلاشی لی جس سے مریضوں اور عملے میں خوف وہراس پھیل گیا


ویب ڈیسک October 26, 2024

GAZA:

شمالی غزہ میں کمال اضوان اسپتال کے اندر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق قابض فوجیوں نے اسپتال کے مختلف شعبوں کی تلاشی لی جس سے مریضوں اور عملے میں خوف وہراس پھیل گیا، حملے میں آکسیجن اسٹیشنوں کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے دو بچے شہید ہوگئے جبکہ آئی سی یو کے جنریٹرز بھی کام کرنا چھوڑ گئے، اس کے علاوہ اسرائیل کے بیروت کے نواحی علاقے میں بھی شدید بمباری جاری ہے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے کیے جس سے مجد الکروم قصبے میں دو افراد ہلاک اور  چھ زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ گلیلی شہر میں بھی راکٹ حملے سے چھ صہیونی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران چھ اسرائیلی فوجی جہنم واصل، انیس زخمی ہوئے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک ہے اس کے علاوہ شمالی غزہ میں حماس سے جھڑپ کے دوران تین اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں