نئے آرمی چیف کا اعلان نومبر کے آخری ہفتے میں ہو گا

جنرل راشد کی 25 نومبر کو صدر سے الوداعی ملاقات طے، دونوں کی رٹائرمنٹ تاریخ27 نومبر ہے


نوید معراج November 11, 2016
ان تعیناتیوں نے پاکستان کے سول ملٹری تعلقات کے تناظر میں کافی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ فوٹو: پی پی آئی /فائل

AUCKLAND: نئے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ناموںکا اعلان نومبرکے آخری ہفتے کیا جائے گا اور27 نومبر دونوں اعلیٰ فوجی عہدیداروں کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ ہے۔

وزیراعظم کے قریبی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وزیراعظم نوازشریف ان معاملات پر فیصلوں کو خفیہ رکھ رہے ہیں اور شاید ہی کسی کو علم ہوکہ ان اہم ترین تعیناتیوں سے متعلق ان کاحتمی فیصلہ کیا ہے، ان تعیناتیوں نے پاکستان کے سول ملٹری تعلقات کے تناظر میں کافی اہمیت اختیار کر لی ہے۔

واضح رہے کہ 25 نومبرکوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمودکی صدرممنون حسین سے الوداعی ملاقات طے ہے، ان اہم ترین عہدوں کیلیے کافی عرصے سے جن 4 جرنیلوں کے نام زیرگردش ہیں، ان میں لیفٹیننٹ جنرل زبیر محمود حیات(چیف آف جنرل اسٹاف) لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم (کورکمانڈرملتان)، لیفٹیننٹ جنرل جاوید اقبال رمدے(کورکمانڈر بہاول پور) اورلیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ (آئی جی ٹریننگ اینڈ اویلیوایشن) شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں