منفرد کام سے لوگوں کو تفریح فراہم کرنا چاہتا ہوں گلوکار طاہر شاہ

مجھے اس بات سے کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی کہ لوگ میرے بارے میں کیا منفی باتیں کررہے ہیں، گلوکار طاہر شاہ


نمرہ ملک April 13, 2016
مجھے دو ہدایت کاروں نے رجوع کیا ہے لیکن ابھی میں اپنی پروڈکشن اور ہالی وڈ پر زیادہ توجہ دے رہا ہوں، گلوکار۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پاکستانی گلوکار طاہر شاہ نے کہا کہ منفرد کام کرنے میں یقین رکھتا ہوں جس کا ثبوت میرے گانے کو ملنے والی شہرت ہے، تنقید کی فکر نہیں کرتا لوگو ں کو تفریح فراہم کرنا چاہتا ہوں،''اینجل'' کو پہلے گانے ''آئی ٹو آئی'' سے زیادہ ریسپانس ملا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔پاکستانی نژاد برطانوی شہری طاہر شاہ 2013 میں اپنے گانے ''آئی ٹو آئی'' کے ساتھ منظر عام پر آئے ان کے گیت کو سوشل میڈیا پر غیر معمولی مقبولیت ملی، وہ اپنے اچھوتے اسٹائل، خود اعتمادی، منفرد انداز شاعری اور گانے کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے اس بات سے کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی کہ لوگ میرے بارے میں کیا منفی باتیں کررہے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تعلیم پاکستان میں جب کہ مزید تعلیم نیدرلینڈ اور انگلینڈ میں حاصل کی۔ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر وقت باہر گزارتا ہوں لیکن حب الوطنی میں کبھی کمی نہیں آئی، پاکستان کے لیے کام کرکے مسرت محسوس ہوتی ہے، بہت جلد ملی نغمہ بھی ترتیب دونگا، فی الوقت ہالی وڈ کی فلم پر توجہ دے رہا ہوں۔

جس میں مرکزی کردار ادا کررہا ہوں جب کہ دو بالی وڈ فلموں کی بھی آفرز ہیں لیکن فی الحال اس پر سوچ رہا ہوں کیونکہ میرے لیے تخلیقی و منفرد مواد بہت ضروری ہے، پا کستان میں فلمی صنعت بہت تیزی سے بہترین کام کے ساتھ ابھر رہی ہے، مجھے دو ہدایت کاروں نے رجوع کیا ہے لیکن ابھی میں اپنی پروڈکشن اور ہالی وڈ پر زیادہ توجہ دے رہا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں