عالمی پابندیاں ہٹنے کے بعد پاک ایران گیس پائپ لائن پر عملدرآمد کی راہ ہموار

ایران سے 3000 میگا واٹ بجلی کی درآمد پر غورکیا جائیگا۔


اظہر جتوئی January 18, 2016
حکومت نے پاک ایران تجارت میں اضافہ اور تعلقات کے فروغ کیلیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا۔ فوٹو: فائل

ایران پر عائد عالمی پابندیاں ہٹنے کے بعد حکومت نے پاک ایران تجارت میں اضافہ اور تعلقات کے فروغ کیلیے ورکنگ پیپر تیار کر لیا ہے۔

پابندیاں ہٹنے سے پاک ایران گیس پائپ لائن پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہوگئی ہے جب کہ اسمگل شدہ ایرانی تیل کا خاتمہ ہونے سے بھی حکومت کو ریونیو کی مد میں اربوں کا فائدہ ہوگا، اب ایران سے 3000 میگا واٹ بجلی کی درآمد پر غورکیا جائیگا۔

سرکاری دستاویزات کے مطابق ایران پر عالمی پابندیاں ہٹنے سے قبل ہی حکومت نے تیاریاں شروع کر دی تھیں۔ وزیر اعظم نے مئی 2014میں تہران کا دورہ کیاتھا ۔اس موقع پر دونوں اطراف سے یہ خواہش ظاہر کی گئی تھی کہ دو طرفہ تجارت کوسالانہ 5ارب ڈالر تک لے جایا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں