تحریک انصاف کااسپیکرکی نشست پراپنا امیدوارمنتخب کرانے کیلیے اجلاس آج ہوگا

اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے


Umair Ali Anjum October 16, 2015
اجلاس کی صدارت پارٹی چیئرمین عمران خان کریں گے:فوٹو: فائل 

RAWALPINDI: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے اسپیکرکی نشست پراپنا امیدوارمنتخب کرانے کے لیے آج پارٹی رہنماؤں کااہم مشاورتی اجلاس اسلام آبادمیں طلب کرلیاہے۔

ذرائع کاکہناہے کہ اجلاس میں اس بات پرغورکیاجائے گاکہ قومی اسمبلی کے اسپیکرکی نشست پرمیدان خالی نہ چھوڑاجائے اوراس حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطوںپربھی غورکیاجائے گا،ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کی کوشش ہوگی کہ اسپیکرقومی اسمبلی کے عہدے پراپنے امیدوارکوزیادہ سے زیادہ ووٹ دلوائے جاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں