عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج طلب کرلیا

آج پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنمااسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ذرائع


Umair Ali Anjum August 07, 2015
آج پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنمااسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے، پی ٹی آئی ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس آج (جمعے کو ) اسلام آبادمیں طلب کرلیا۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں کو ملک کی سیاسی صورت حال اورحکومتی ردعمل کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کے پارلیمانی رہنمااسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے جبکہ آئندہ اجلاس میں شرکت کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں