راہداری منصوبوں پرورکنگ گروپس کے اجلاس طلب

متعلقہ حکام بھی طلب، اجلاس اگست کے دوسرے اورتیسرے ہفتے میں ہوں گے


اظہر جتوئی July 28, 2015
توانائی منصوبوں،شاہراہوں،گوادرایئرپورٹ کی تعمیر پر پیش رفت کاجائزہ لیاجائے گا فوٹو: فائل

وزارت منصوبہ بندی نے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تازہ ترین صورتحال معلوم کرنے کیلیے مختلف وزارتوں پر مشتمل جوائنٹ ورکنگ گروپس کے اجلاس اگست میںطلب کر لیے ہیں۔ ان اجلاسوں میں سڑکوں کی تعمیر، توانائی اور ریلوے کے منصوبوں سمیت گوادر ایئر پورٹ کی تعمیر پر حکمت عملی کو آخری شکل دی جائے گی تاکہ ستمبر سے ان منصوبوں پر عملی طور پر کام شروع کیا جاسکے۔

وفاقی وزیر پانی و بجلی توانائی منصوبوں پر اب تک کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر جوائنٹ ورکنگ گروپ کا اجلاس اگست کے دوسرے ہفتے میںطلب کیا گیا ہے جس میں این ایچ اے، پی کے ایم اور کے کے ایچ کے حکام کو بلایا گیا ہے جو سڑکوں کی تعمیر پراپنی رپورٹ دیں گے ۔

گوادر کے حوالے سے ورکنگ گروپ کا اجلاس بھی اگست کے دوسرے ہفتے میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں گوادر ایسٹ ہائی ایکسپریس وے اور نئے گوادرایئرپورٹ کی تعمیر پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں