ماہ صیام میں شوبزانڈسٹری کی مصروفیات میں اضافہ ہوگیا

 فنکار عیداور چاند رات پر ریلیز ہونیوالے ڈراموں اور فلموں کی تیاری میں مصروف ہوگئے


نمرہ ملک June 20, 2015
 فنکار عیداور چاند رات پر ریلیز ہونیوالے ڈراموں اور فلموں کی تیاری میں مصروف ہوگئے ۔ فوٹو : فائل

PESHAWAR: ماہ صیام کا آغاز ہوتے ہی جہاں عام لوگوں میں جوش و خروش کی لہر پھیل جاتی ہے وہیں شوبز انڈسٹری بھی رمضان بھرپور جوش و خروش سے مناتے ہیں، ان کی مصروفیات میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے، فنکارعید اور چاند رات پر ریلیز ہونے والے ڈراموں اور فلموں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

جب کہ فیشن ڈیزائنر اور ماڈل عید کے ملبوسات کی تیاری اور فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔اداکارہ حیا سہگل کا کہنا ہے کہ رمضان میں بھی ڈراموں کی مصروفیت ہے، فلم''سکندر'' کی عکسبندی کی تاریخ عید کے بعد کی ہیں،رمضان میں خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع ملتا ہے سحری اور افطاری گھر والوں کے ساتھ کرنا پسند کرتی ہوں۔

رمضان سے بہترین مہینہ فٹ رکھنے کا کوئی نہیں ہوتا۔گلوکارہ کومل رضوی نے رمضان میں فلاحی کاموں کے حوالے سے مصروفیات بڑھ دی، انھوں نے رمضان میں فی الحال 150لوگوں کو افطاری کرنے کا بندوبست کرلیا ہے مزید کے لیے کوشش جاری ہے۔ عائشہ خان فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں، لیجینڈری فیشن ڈیزائنر ماہین خان کی عید کلیکشن کی تیاریاں عروج پر ہیں، ماڈل اریبہ حبیب بھی عید کلیشن کے فوٹو شوٹ میں مصروف ہیں۔ جب کہ دیگر فنکار مختلف ڈراموں اور فلموں کی تیاری میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں