فاسٹ یونیورسٹی اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام نیشنل سلوشن بحریہ یونیورسٹی نے جیت لیا

آل پاکستان نیشنل سلوشن کنونشن نیسکون میں 3000 سے زائد طلبا و طلبات نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا


نوجوانوں کا ٹیلنٹ نمایاں کرنے پرایکسپریس میڈیا گروپ کومبارکبادپیش کرتا ہوں،ڈائریکٹر فاسٹ یونیورسٹی ڈاکٹر ارشد علی شاہد فوٹو: ایکسپریس

فاؤنڈیشن آف ایڈوانسمنٹ ان سائنس اینڈٹیکنالوجی یونیورسٹی اور ایکسپریس میڈیا گروپ کے زیر اہتمام 3 روزہ آل پاکستان نیشنل سلوشن کنونشن نیسکون 2015 بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے نام کرلیا جب کہ فاسٹ یونیورسٹی لاہور نے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔

فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں منعقدہ 3 روزہ آل پاکستان نیشنل سلوشن کنونشن نیسکون میں 3000 سے زائد طلبا و طلبات نے بزنس پلان، اسپیڈ پروگرامنگ، ایڈ میڈ، پوسٹر بنانے، روبوٹ ریسنگ، والی بال، باسکٹ بال، منی فٹ بال اور نشانہ بازی سمیت دیگر مقابلوں میں حصہ لیا۔ اختتامی تقریب کے موقع میں فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد علی شاہد،ڈاکٹر آفتاب معروف،ڈاکٹر مظہر حسین نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ارشد علی شاہد نے ایکسپریس میڈیا گروپ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 3 روزہ نیسکون 2015کے موقع پر جس طرح نوجوانوں کے ٹیلنٹ اور ان کی قابلیت کو ایکسپریس میڈیا گروپ نے ہائی لائٹ کیا اس کی وجہ سے نوجوانوں کے اعتماد میں بے حد اضافہ ہوا ہے۔

اس موقع پر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر بہترین پرفارمنس ایوارڈدیا گیا جبکہ فاسٹ یو نیورسٹی لاہور کورنرزاپ ٹرافی دی گئی، دیگر جامعات کے طلبا میںبھی انعامات تقسیم کیے گئے۔ نیسکون 2015 کے نائب صدر سید احسام حیدر بخاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ نیسکون کا انعقادہر سال کیاجاتا ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں