وفاق اورخیبرپختونخواحکومت میں وسائل کی تقسیم پراختلافات شدت اختیارکرگئے

یہ دوسراموقع ہوگاجب اسلام آبادمیں پی ٹی آئی دھرنادے گی


Umair Ali Anjum May 10, 2015
یہ دوسراموقع ہوگاجب اسلام آبادمیں پی ٹی آئی دھرنادے گی۔ فوٹو : فائل

وفاقی اورخیبرپختونخوا حکومتوں کے درمیان وسائل کی تقسیم پراختلافات شدت اختیارکرگئے ہیں، پی ٹی آئی کی کے پی کے حکومت وفاق کے خلاف 12مئی کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنادے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان خیبرپختونخوا حکومت کے دھرنے سے خطاب کریں گے، یہ دوسراموقع ہوگاجب اسلام آبادمیں پی ٹی آئی دھرنادے گی ،پہلادھرناانتخابات 2013میں ہونے والی مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی کی قیادت نے پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے شاہراہ دستورپر دیاتھا، دھرنے کوکامیاب بنانے کے لیے پی ٹی آئی نے کے پی کے میں مسلم لیگ ن کے علاوہ جماعت اسلامی سمیت دیگرپارلیمانی جماعتوں سے رابطے شروع کردئے ہیں اورانھیں دعوت دی گئی ہے کہ صوبے کے وسائل کی فراہمی کے لیے دھرنے میں شرکت کی جائے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں