’’عاشقی 2‘‘ نے میری قسمت بدل دی گلوکار ارجیت سنگھ

پاکستان میں فنکاروں نے موسیقی میں جوکام کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی۔


Umair Ali Anjum March 01, 2015
راحت،عاطف اسلم اور سجاد علی سے بہت کچھ سیکھا، استاد نصرت فتح علی خان کا مداح ہوں ۔ فوٹو : فائل

بھارتی گلوکارارجیت سنگھ نے کہاہے کہ فلم ''عاشقی 2 '' نے میری قسمت بدل دی ہے۔

نمائندہ ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے ارجیت سنگھ نے کہا کہ کبھی سوچا نہیں تھا کہ مجھے لوگ اتنا پیار دیں گے، پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان، عاطف اسلم اور سجادعلی سے بہت کچھ سیکھاہے سجادعلی میرے روحانی استادہیں۔ ارجیت نے کہا کہ دوستوں اور چاہنے والوں نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

ایک سوال کے جواب میں ارجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان آنا چاہتا ہوں، پاکستانی پنجاب کے بارے میں اپنے بزرگوں سے سنا ہے جلدآوں گا۔ انھوں نے مزیدکہا کہ پاکستان میں فنکاروں نے موسیقی میں جوکام کیاہے اس کی مثال نہیں ملتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں