امریکا سے نادرا کا ڈیٹا ہیک کرنے کی کوششوں کا انکشاف

بھارت اور اسرائیل سے بھی ایسی کوششیں ہوئیں، ہیکرز کبھی کامیاب نہیں ہوئے، نادرا حکام


ملک سعید اعوان November 13, 2014
نادرا نے اپناڈیٹاہیک ہونے سے بچانے کیلیے ایک مضبوط نظام مرتب کررکھا ہے، نادرا حکام۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے شہریوں کا مکمل ریکارڈرکھنے والے اہم ترین ادارے نادرا کا ڈیٹا بیس ہیک کرنے کیلئے سب سے زیادہ کوششیں امریکا سے کیے جانے کا انکشاف ہواہے جب کہ دیگر ممالک میں بھارت اور اسرائیل سرفہرست ہیں۔

نادرا ذرائع نے ایکسپریس کونام ظاہرنہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ ملک کا سب سے اہم ڈیٹاجونادرا میںموجودہے اس کو ہیک کرنے کیلیے کوششوں میں تیزی آئی ہے، نادرا نے اپناڈیٹاہیک ہونے سے بچانے کیلیے ایک مضبوط نظام مرتب کررکھا ہے جس کے باعث دنیابھرسے ہزارہا کوششوں کے باوجود ہیکر نادر زا کا ڈیٹا چوری کرنے میں آج تک کامیاب نہیںہوسکے اورنہ ہی ویب سائٹ ہیک کی جاسکی۔ ذرائع کے مطابق نادرا کا ڈیٹا ہیک کرنے کے لیے سب سے زیادہ کوششیں امریکا سے ہوتی ہیں جو35فیصدہے جبکہ بھارت اوراسرائیل سے، 20،20فیصد کوششیں کی جاتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں