عمران کو بنی گالہ کے بجلی بلوں کی ادائیگی کیلیے مہلت آج ختم

اگست اور ستمبر کے مہینوں کے بلوں کی مد میں ایک لاکھ 30 ہزار 766 روپے واجب الادا ہیں۔


اگست اور ستمبر کے مہینوں کے بلوں کی مد میں ایک لاکھ 30 ہزار 766 روپے واجب الادا ہیں۔ عمران خان۔ فوٹو: فائل

KARACHI: آئیسکو کی طرف سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بنی گالہ کی رہائش گاہ کی بجلی کے بل اداکرنے کی ڈیڈ لائن آج ختم ہورہی ہے۔

انھوں نے اگست اور ستمبر کے 3 بل تاحال ادا نہیں کیے اوران کے ذمے ایک لاکھ 30 ہزار 766 روپے واجب الادا ہیں۔ آئیسکو ذرائع کے مطابق بنی گالہ میںواقع عمران خان کی رہائش گاہ کے 3بلوں میں سے پہلے یعنی ماہ اگست کے بل کی رقم صرف 28روپے جبکہ ستمبرکی رقم 13293 ہے۔ اس طرح سرچارج کے اضافے کے ساتھ 2 ماہ کا بل 14174 روپے بنتا ہے۔ دوسرے بل اگست کے مہینے کی رقم38058 جبکہ ستمبر کی رقم 44542 ہے۔ اضافی سرچارج کے ساتھ اس بل کی کل واجب الادارقم 87637ہے۔

تیسرے بل میں ماہ اگست کی رقم 13825 اور ماہ ستمبر کی رقم 12821 روپے ہے۔ کل واجب الادا رقم 28955 ہے۔ اس طرح ان 3بلوں کے بقایا جات کی مدمیں عمران خان کے ذمے ایک لاکھ 30ہزار 766روپے واجب الادا ہیں۔ ایکسپریس سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے آئیسکوکے ترجمان فیاض صدیقی نے بتایا کہ آج شام تک اگر بلوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو عمران خان کی رہائش گاہ کے کنکشن منقطع کردیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمپنی کے لیے تمام صارفین برابر ہیں اور کسی سے کوئی امتیازی سلوک نہیں برتا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں