بجلی بلوں میں بے ضابطگیوں کا نوٹس کمیٹی تشکیل

رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ان ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی


Numainda Express September 13, 2023
رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ان ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی (فوٹو : فائل)

نیپرا نے بجلی بلوں میں پائی جانے والی بے ضابطگیوں کانوٹس لے لیا۔

ڈسکوز میں حالیہ بلوں میں تضادات اور دیگر مسائل کی روشنی میں تمام ڈسکوز کی کارکردگی کو جانچنے کیلیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی، اعلامیے کے مطابق کمیٹی ایک ماہ میں تفصیلی رپورٹ پیش کریگی۔

یہ بھی پڑھیں: نیپراسماعت؛ کراچی کے صارفین بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سیخ پا، شکایات کے انبار

گزشتہ روز ڈسکوز کے CEOs نے بے ضابطگیوں پر وضاحت کی اور کہا کہ متعلقہ افسران/ اہلکاروں کیخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

اتھارٹی نے تمام CEOs کو بلنگ کے ایسے تمام مسائل کو ختم کرنے اور صارفین کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، رپورٹ کی بنیاد پر اتھارٹی ان ڈسکوز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں