الیکشن کمیشن اگر الیکشن نہیں کروا سکتا تو اسے بند کردینا چاہیے سینیٹر مشتاق

الیکشن کمیشن نے جو مردم شماری کی آڑ لے کر فیصلہ کیا ہے وہ غیر قانونی ہے، مشتاق احمد


Numainda Express August 18, 2023
(فوٹو: فائل)

سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کا گزشتہ روز کا انتخابات سے متعلق فیصلہ ماورائے آئین ہے، الیکشن کمیشن اگر الیکشن ہی نہیں کروا سکتا تو اسے بند کر دینا چاہیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں گفتگو کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے جو مردم شماری کی آڑ لے کر فیصلہ کیا ہے وہ غیر قانونی ہے اور اس جرم میں گزشتہ مخلوط حکومت بھی شامل ہے جنہوں نے التواء میں مدد کی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے کے تحت الیکشن نہ کرانا غیر آئینی ہے، جب الیکشن وقت پر نہیں ہوں گے تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی اور جب جہموریت ڈی ریل ہوگی تو میڈیا کی آزادی خطرے میں ہوگی، بنیادی انسانی حقوق غصب ہوں گے۔

مزید پڑھیں؛ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے، الیکشن کمیشن

واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ 90 روز میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے جبکہ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کے اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں انتخابی حلقہ بندیوں کا کام چار ماہ میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں