جلسے سے خطاب کرنے پر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ مستعفی

الیکشن کمیشن نے شاہد خٹک کے اے این پی جلسے میں خطاب کا نوٹس لے کر نگراں حکومت کو صوبائی وزیر کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی


Numainda Express July 24, 2023
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا میں نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کے بعد کابینہ سے استعفا دے دیا ۔

نگران صوبائی وزیر نے اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے استعفا نگراں وزیراعلیٰ کو ارسال کردیا ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے نگراں صوبائی وزیر شاہد خٹک کے اے این پی کے جلسے میں خطاب کا نوٹس لیا تھا اور نگراں حکومت سے صوبائی وزیر کو ہٹانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد نگراں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہد خٹک نے وزارت سے استعفا دے دیا۔

انہوں نے نگراں وزیراعلیٰ کو بھجوائے گئے استعفے میں ذاتی مصروفیات کی وجوہات بیان کی ہیں۔مستعفی ہونے والے نگراں صوبائی وزیر نے اپنے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی پارٹی اور اسفندیار ولی خان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے نگراں کابینہ کے لیے نام دیا۔

علاوہ ازیں گورنر ہاؤس پشاور میں حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں نگراں وزیراعلیٰ کے مشیر مطیع اللہ خان نے بحیثیت نگراں صوبائی وزیر اپنے عہدے کاحلف اٹھا لیا۔ گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے نامزد نگراں صوبائی وزیر مطیع اللہ خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ نگراں وزیراعلیٰ محمد اعظم خان بھی تقریب حلف برداری میں شریک تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں