لوئر کوہستان میں گھر کے اندر آتشزدگی سے 10 افراد جاں بحق

گھر کے اندر آگ لگنے سے چھت بھی گرگئی، تین افراد زخمی بھی ہوئے


Waqaye Nigar March 17, 2023
فوٹو: فائل

لوئر کوہستان سیری پٹن کے مقام پر گھر میں خوفناک آتشزدگی سے دس افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقہ سیری پٹن میں گھر کے اندر خوف ناک آتش زدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ آگ کے باعث گھر کی چھت گرگئی جس سے گھر میں موجود افراد ملبے میں دب گئے۔

اطلاع ملنے پر امدادی ادارے 1122 فائر ویکلز اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کیں۔ ریسکیو کے مطابق آگ کی شدت اور ملبے سے افراد کو نکالنے کے لیے اَپرکوہستان اور شانگلہ کی ٹیمیں بھی طلب کی گئیں۔

امدادی ادارے کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کو نکالا گیا ان میں سے دس افراد جاں بحق ہوگئے اور تین افراد زخمی ہیں جنہیں اسپتال میں امداد دی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں