الطاف حسین نے ہمیشہ احترام انسانیت کا درس دیااراکین اسمبلی

متحدہ قومی موومنٹ کے وفدکامسیحی عبادت گاہوں کا دورہ،کرسمس کی مبارکباد پیش کی


Express Desk December 26, 2013
اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام ملیرمیں کرسمس کی تقریب،اشفاق منگی نے کیک کاٹا۔

حق پرست ارکان اسمبلی کے وفد نے کرسمس کے موقع پر مختلف علاقوں کے چرچوں کا دورہ کیا اور قائد تحریک الطا ف حسین کی جانب سے کرسمس کی مبارکباد دی ،کیک اورگلدستے پیش کیے۔

ایم کیوایم کے وفد میں حق پرست ارکان اسمبلی عارف بھٹی، دلاور،سفیان یوسف ، ریحان ظفراور سیف الدین خالد ، ایم کیوایم اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج عبدالاحدو اراکین کمیٹی سمیت کارکنان بھی موجود تھے، اس مو قع پر ایم کیوایم کے وفد نے پاسٹرز، مسیحی برادری کے افراد سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین نے ہمیشہ تمام مذاہب اور عقائد کے ماننے والوں کے احترام ، پیار ، محبت ، امن اور بھائی چارے کا درس دیا ہے۔



انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہمیشہ ان کے ساتھ رہتی ہے، اس مو قع پر انھوںنے پاکستان میں مقیم مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبار کباد پیش کی، علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ اقلیتی امور کمیٹی کے زیر اہتمام ملیر سیکٹر پر کرسمس کے مو قع پر تقریب منعقد کی گئی، اشفا ق منگی نے کر سمس کیک کاٹا اور مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد پیش کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں