چیف جسٹس تصدق جیلانی نے پہلے دن11کیس سنے3 کا فیصلہ سنایا

زمین کے تنازع کے بارے میں ایک کیس میں درخواست اپیل کیلیے قبول کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیے گئے۔


Ghulam Nabi Yousufzai December 13, 2013
زمین کے تنازع کے بارے میں ایک کیس میں درخواست اپیل کیلیے قبول کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیے گئے۔فوٹو: فائل

ذمے داریاں سنبھالنے کے بعدچیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے پہلے دن11مقد مات سنے،3 کافیصلہ کیا اور8پرسماعت ملتوی کردی۔

ایوان صدرمیں چیف جسٹس کاحلف اٹھانے کے بعدچیف جسٹس تصدق حسین جیلانی، جسٹس اعجاز احمد چوہدری اورجسٹس شیخ عظمت سعیدکے ہمراہ کمرہ عدالت نمبر ایک میں پہنچے ان کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے مجموعی طور پر 11مقدمات پرسماعت کی،ایک مقدمہ عدم پیروی کی بنیادپر خارج کردیاگیاجبکہ زمین کے تنازع کے بارے میں ایک کیس میں درخواست اپیل کیلیے قبول کرتے ہوئے فریقین کونوٹس جاری کردیے گئے۔

ایک اورمقدمے میں سپریم کورٹ کے ایک فیصلے پر نظرثانی کیلیے دائردرخواست خارج کی گئی۔باقی کیس پرسماعت وکلاکی طرف سے التواکی درخواستوں کی وجہ سے ملتوی کردی گئی ۔فاضل چیف جسٹس مجموعی طورپر43منٹ کمرہ عدالت میں موجودرہے جبکہ اس دوران اٹارنی جنرل کے علاوہ،وکیل عفنان کنڈی اوراطہرمن اللہ نے بھی انھیں عہدہ سنبھالنے پرمبارکباددی دونوں وکلاایک کیس کی پیروی کی وجہ سے کمرہ عدالت میں موجودتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں