فضل الرحمان کے عزیزوں سے لیز اراضی واپس لیں گے علی امین گنڈاپور

10 ارب کی اراضی واگزارکراچکے،60 تحصیلدار اور پٹواریوں کیخلاف تحقیقات جاری ہیں


Syed Naveed Jamal November 09, 2013
زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرکے کرپشن ختم کرینگے، وزیر مال پختونخوا کا ایکسپریس کو انٹرویو۔ فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے وزیر مال سردار علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں محکہ مال کا نظام کمپیوٹرائز کر رہے ہیں۔

سابق دور میں اونے پونے داموں لیزپردی گئی سرکاری زمین واگزار کرائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایکسپریس کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ سردار علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ ہم نے حکومت میں آنے کے بعد محکمہ مال کا تمام زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ تین سے چار سال میں صوبے کے تمام اضلاع کے زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائز کرلیں گے۔



علی امین خان گنڈا پور نے کہا کہ جب میں وزارت کی ذمہ دار سمبھالی تو معلوم ہوا کہ سابقہ حکمرانوں نے صوبے میں اربوں روپے مالیت کی زمینیں اپنے رشتہ داروں عزیزوں اور دستوں میں اونے پونے داموں لیز پر دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تک دس ارب روپے مالیت کی زمین جو سابقہ حکمرانوں کے عزیزوں کے پاس تھی وہ ہم نے واگزار کرکے حکومت کودی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ متحدہ مجلس عمل کے دور حکومت میں مولانا فضل الرحمن نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ہزاروں کنال اراضی اپنے عزیز اور رشتے داروں کو اونے پونے لیزپر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں