وزیرخزانہ کی چیئرمین ایف بی آر گورنراسٹیٹ بینک سے ملاقات

2475 ارب کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائیگی،طارق باجوہ


Express Desk November 04, 2013
انکم سپورٹ پروگرام کے فنڈز کا اجرا تیز کیا جائے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار۔فوٹو:فائل

KARACHI: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے چیئرمین ایف بی آر طارق باجوہ سے ملاقات میں اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ٹیکسوں کی وصولی اور ٹیکس دہندگان کو ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کی کوششیں کرتا رہے گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ حکومت کی طرف سے مقررکردہ 2475 ارب روپے کا ریونیو ہدف حاصل کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ ٹیکس نیٹ کا دائرہ وسیع کرنے کے لیے نئے انکم ٹیکس دہندگان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ اس دوران گورنراسٹیٹ بنک سے ملاقات میں وزیر خزانہ نے زرمبادلہ کے ذخائر کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ وہ زرمبادلہ میں اضافے کے لیے پلان کے مطابق اپنی کوششیں تیز کردیں۔



دریں اثنا اسحاق ڈار نے وزارت پٹرولیم اور قدرتی وسائل کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکریٹری پٹرولیم اور قدرتی وسائل نے بتایا کہ دسمبر 2013 میں مزید 260ایم ایم چی ایف ڈی گیس سسٹم میں شامل ہوجائے گی جو پاور سیکٹر کو فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈحکام نے بتایاکہ ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری لانے کے لیے کئی اقدام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے انکم سپورٹ پروگرام کے سیکریٹری کو ہدایت کی کہ وہ فنڈز کے اجراکا عمل تیز کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو فائدہ پہنچ سکے۔آئی این پی کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار نے داتا دربار پرحاضری دی۔ وہ لندن سے واپسی کے بعد ایئرپورٹ سے سیدھے داتا دربار گئے اور نوافل ادا کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں