پی ٹی آئی نیٹوسپلائی روکنے کے بارے میں اہم فیصلہ آج کریگی

کورکمیٹی اجلاس میں ایک میڈیا گروپ کی طرف سے بجھوائے گئے نوٹس اوردیگر امور پرغور ہوگا.


Syed Naveed Jamal November 02, 2013
کورکمیٹی اجلاس میں ایک میڈیا گروپ کی طرف سے بجھوائے گئے نوٹس اوردیگر امور پرغور ہوگا. فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حالیہ ڈرونزحملوں کے بعد نیٹوسپلائی لائن بند کرنے کاجو اعلان کیاہے اس بارے میں باضابطہ فیصلہ آج ہفتے کولاہور میں پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی کے اجلاس میں کیا جائیگا ۔

کور کمیٹی کا آج کا اجلاس3نکاتی ایجنڈے پرمشتمل ہے جس میں پہلا اوراہم نیٹوسپلائی کی بندش دوسرا صوبہ خیبرپختونخواسمیت ملک بھرمیں تحریک انصاف کے بلدیاتی انتخابات میں شرکت اورایک میڈیاگروپ کی جانب سے بجھوایاجانے والے نوٹس پربھی تبادلہ خیال کیاجائیگا۔پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے ایکسپریس کوبتایا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورہ امریکاسے وطن واپسی پرامریکاکی طرف سے قبائلی علاقہ جات میں ڈرون حملے کے بعدتحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاکہ ہے کہ اگرامریکا کی طرف سے قبائلی علاقہ جات پرآئندہ ڈرون حملے کیے گئے توپھرتحریک انصاف مجبوراً صوبہ خیبرپختونخواسے نیٹو سپلائی بندکردیں گے۔



ذرائع نے بتایاکہ امریکاکی طرف سے قبائلی علاقون میں ڈرونز حملوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج ہفتے کو لاہور میں پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کردیاہے۔

جس میں عمران خان کے اعلان کی ڈرون حملوں جاری رہنے کی صورت میں تحریک انصاف صوبہ خیبرپختونخواسے نیٹو سپلائی بند کردی جائے گی۔کورکمیٹی میں سب سے اہم ایجنڈا نیٹو سپلائی کی بندش کا فیصلہ کرنا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پارٹی شرکت اورتیاریوں،ایک میڈیا گروپ کی طرف سے تحریک انصاف اوراس کے چیئرمین کوبجھوائے گئے نوٹس کے ساتھ ملک کی موجودہ صورتحال پربھی تبادلہ خیال ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں