نیب کا خواجہ آصف کے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی چھان بین کا فیصلہ

متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کیں جس کی چیئرمین نیب نے انکوائری کی منظوری دی


Waqaye Nigar December 06, 2019
متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کیں جس کی چیئرمین نیب نے انکوائری کی منظوری دی ۔ فوٹو: فائل

نیب لاہور نے کینٹ ہاؤسنگ اسکیم سیالکوٹ کرپشن کیس میں لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بیٹے کے اثاثہ جات کی تفصیلات کے لئے مالیاتی اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب ہیڈ کواٹر سے گرین سگنل ملنے پر نیب لاہور نے باقاعدہ انکوائری کا آغاز کردیا ہے اور لیگی رہنما خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور بیٹے کے اثاثہ جات کی تفصیلات کے لئے مالیاتی اداروں کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر اور ان کے بھائی نوید اختر بھی شامل تفتیش ہیں۔

ذرائع کےمطابق کینٹ ہاؤسنگ اسکیم کے ڈویلپر زاہد مقبول اور شاہد مقبول کے اثاثہ جات بھی چیک کیے جائیں گے، ان پر کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے، متاثرین کی شکایت پر نیب نے تحقیقات شروع کیں جس کی چیئرمین نیب نے انکوائری کی منظوری دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں