طالبان مذاکرات فضل الرحمن نے تجاویز وزیر اعظم امریکی سفیرکو دیدیں

سعودی حکومت کی ضمانت کیساتھ پاکستان سہولت کارکاکردارادا کرے، مولانافضل الرحمن


Syed Naveed Jamal October 29, 2013
سعودی حکومت کی ضمانت کیساتھ پاکستان سہولت کارکاکردارادا کرے، مولانافضل الرحمن. فوٹو فائل

افغانستان اور پاکستانی طالبان کے ساتھ مذاکرات کاعمل تیز کرنے کیلیے جے یوآئی (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے اپنے تجاویز وزیر اعظم پاکستان ،پاکستان میں امریکن سفیررچرڈ اولسن اور سعودی سفیر عبدالعزیز الغدیرسے ملاقات میں پیش کردیں۔

ذمہ دارذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تنیوںرہنمائوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے تجویز کیاہے کہ 2014میں امریکا کے افغانستان سے انخلا اور افغانستان میں قیام امن کو یقینی بنانے کیلیے ضروری ہے کہ سعودی حکومت کی ضمانت کیساتھ حکومت پاکستان سہولیت کار کا کردار اداکرے جبکہ افغان طالبان سے مذاکرات کیلیے برطانوی حکومت کو اعتماد میں لے لندن میں جبکہ افغان انتظامیہ کو اعتراض نہ ہوتوسعودی عرب میں مذاکرات کئے جائیں ۔



ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران ملاقاتوں میں سامنے آنیوالے افغان صدرکرزئی اور افغان طالبان کے تحفظات کا بھی مذکورہ بالا تینوں رہنمائوں سے کھل کرذکر کیا۔ مولانا فضل الرحمن کی وزیر اعظم نوازشریف کیساتھ ملاقات کے بارے میں ذمے دار ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانافضل الرحمن نے پاکستانی طالبان کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے اب تک بلاواسطہ طور پر رابطوں سے بھی وزیر اعظم کو آگاہ کیا ۔ا

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں