پی ٹی آئی عہدیداروں نے متحدہ سے مذاکرات کی مخالفت کردی

اپوزیشن لیڈر کیلیے ایم کیوایم سے حمایت مانگنے پرپی ٹی آئی 2 حصوں میں بٹ گئی


Express Desk October 28, 2013
ایم کیوایم کے ساتھ فی الحال کسی رابطے یا اتحادکافیصلہ نہیں ہوا،ترجمان تحریک انصاف۔ فوٹو: فائل

لاہور: تحریک انصاف عمران خان کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کیلیے ایم کیوایم سے حمایت مانگنے پردو حصوں میں تقسیم ہوگئی،اکثر یت نے ایم کیوایم کے ساتھ کسی بھی قسم کے اتحادیا مذاکرات کو مسترد کردیا۔

تحر یک انصاف کے ذرائع کے مطابق پارٹی کے صدر مخدوم جاویدہاشمی،ڈاکٹر عارف علوی سمیت15سے زائد ارکان قومی اسمبلی اورمرکزی عہدیداروں اورسندھ کی پوری تنظیم نے پارٹی چیئرمین عمران خان کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنانے کیلیے ایم کیوایم سے حمایت لینے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے ایسی تجویزکو مستردکردیا۔



جبکہ شاہ محمود قر یشی سمیت بعض رہنمائوں کاکہناہے کہ وفاق میں پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کے در میان''مک مکا ئو''کے خاتمے اوراپوزیشن کومضبوط کر نے کیلیے اگر ایم کیوایم کی حمایت سے اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی ممکن ہوسکتی ہے تویہ عوام اورجمہو ریت کیلیے فائدہ مند ہوگا کیونکہ اس سے حکو مت کو مہنگائی اور بے روزگاری سمیت اہم مسائل کے حل کیلیے مجبورکیاجاسکے گاتاہم تحر یک انصاف کی مرکزی تر جمان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ فی الحال کسی رابطے یا اتحادکافیصلہ نہیں ہوااورتحریک انصاف میں تمام فیصلے مشاورت اوراتفاق رائے سے ہوتے ہیں۔آن لائن کے مطابق شاہ محمود قریشی نے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان کوقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنانے کیلیے ہمارے پاس عددی اکثریت نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں