پاکستان میں دہشت گردی کا سرپرست امریکا ہے حافظ سعید

امریکا وبھارت بلوچستان الگ کرنا چاہتے تھے، ایکسپریس سے ٹیلیفونک گفتگو


Syed Naveed Jamal October 26, 2013
حکمرانوں کی کمزوریوں سے مسئلہ کشمیر پس پشت چلاگیا، میڈیا سے بات چیت۔ فوٹو: فائل

جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکا افغانستان سے نکلنے سے قبل بھارت کو خطے کا تھانیدار بناناچاہتا ہے لیکن اس کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا۔

بھارت کے اکسانے پر امریکاپاکستان پرجماعۃالدعوۃ پر پابندیوں کیلیے دبائوبڑھا رہاہے۔ بھارت وامریکا نے پاکستان میںتخریب کاری ودہشت گردی کانیٹ ورک پھیلا رکھاہے۔ افغانستان میںدہشت گردوں کو تربیت دے کر پاکستان میںداخل کیاجا رہاہے۔ ملک بھرکے مختلف شہروں میں ہونے والے بم دھماکوں اور خودکش حملوںمیں براہ راست انڈیاملوث ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوںنے روزنامہ ایکسپریس سے ٹیلیفونک گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کاامریکا جاکر ڈرون حملوںکا مسئلہ اٹھانااچھی بات ہے لیکن امریکاڈرون حملوںاور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے حوالے سے کوئی بات سننے کوتیار نہیں۔ امریکا و بھارت بلوچستان کو الگ کرناچاہتے تھے تاکہ افغانستان سے فوج نکال کربلوچستان میں لاکر بٹھا دی جائے پھرجب اور جہاں چاہیں اسے استعمال کرسکیں۔ جماعۃالدعوۃ نے ان سازشوںکے توڑکے لیے بلوچستان میں کروڑوں روپے مالیت کے ریلیف کے منصوبے شروع کیے۔



جمعے کولاہور میںمیڈیا سے گفتگومیں انھوںنے کہاکہ ڈرون حملوں کے خلاف شعور کی آگاہی کے نتیجے میں سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی سمیت پوری دنیا میں ڈرون کا مسئلہ اجاگر ہوا۔ ان کاجرم ڈرون حملوںپر آواز بلند کرنا اورتخریبی عناصرکو بے نقاب کرناہے۔ حکمرانوں نے اپنی کمزریوں کے باعث مسئلہ کشمیر کو بھی دہشت گردی کے نام پر پس پشت ڈال دیا گیا۔ حافظ سعید نے کہاکہ امریکا صرف اپنے مفاد کی سیاست کرتا ہے۔ اس نے 11/9 کے بعد پاکستان کی قربانیوں کو یاد نہیں رکھا۔ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریب کاری کے باعث ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے۔ پاکستان میں ہونیوالی دہشت گردی امریکاکی سرپرستی میں بھارت افغانستان کے راستے کر رہا ہے۔ بھارت کی بلوچستان میں پاکستان مخالف تحریکیں کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ بلوچستان میں پاکستان کا سبز ہلالی پرچم تاابد لہراتا رہے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں