پاکستان ریلوے کا 4 ملکی کنسورشیم کے تحت 58 نئے انجن خریدنے کا فیصلہ

الیکٹرک سسٹم سوئیڈن اورجرمنی جبکہ انجن کی باڈی اورپہیے چین کی کمپنی فراہم کریگی


Syed Naveed Jamal September 13, 2013
سابق دور حکومت کاچین سے 75 انجنوں کی خریداری کامعاہدہ منسوخ،چینی کمپنی بلیک لسٹ ، ازسر نو ٹینڈر جاری کرنے کے احکام۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: وفاقی حکومت نے پاکستان ریلوے میں انجنوں کی کمی کے پیش نظر58 لوکو موٹوخریدنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ سابق دورحکومت میں چین سے75انجنوں کی خریداری کامعاہدہ منسوخ کرتے ہوئے اس کے ازسرنو ٹینڈر جاری کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔

وزارت ریلوے کے ذرائع نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ وزارت ریلوے نے انجنوں کی کمی پوری کرنے کیلیے امریکا، سوئیڈن، جرمنی اورچین سے کنسورشیم کے تحت58 انجن خریدنے کافیصلہ کیاہے، ان انجنوں میں پرائم مورامریکا کی کمپنی کے لگے ہونگے جبکہ لوکو موٹوالیکٹرک سسٹم سوئیڈن اورجرمنی جبکہ انجن کی باڈی اور پہیے چین کی کمپنی فراہم کریگی۔



4 ممالک کی کنسورشیم انجنوںکی فراہمی کاعمل نومبر میں شروع کرے گی جو30جون2014 تک مکمل ہوجائیگا۔ذرائع کے مطابق سابق دورحکومت میں چین کی ڈونگ فینگ کمپنی سے75انجنوںکی خریداری کا معاہدہ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے منسوخ کر کے چینی کمپنی کو بلیک لسٹ قراردیدیااورریلوے حکام کوہدایت کی ہے کہ آئندہ دوہفتوں میں دوبارہ ٹینڈرجاری کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں