ن لیگ کی فضل الرحمن شیرپائوسے تعاون کی درخواست

خیبر پختونخوا کے مسائل حل کرنیوالوں کو ووٹ دینگے، شیرپائوکا جواب


اسلام آباد:ن لیگ کے صدارتی امیدوار ممنون حسین، اسحق ڈاراور پرویز رشید آفتاب شیرپائو سے ملاقات کررہے ہیں۔ فوٹو: آن لائن

مسلم لیگ ن کے وفد نے سینیٹر اسحاق ڈار کی قیاد ت میں جے یو آئی کے سربراہ فضل الرحمن سے اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپائو سے ملاقات کرکے ان سے صدارتی انتخابات کے حوالے بات چیت اور لیگی امیدوار ممنون حسین کی حمایت کی درخواست کی ہے۔

ملاقات کرنے والے ن لیگی وفد میں پرویز رشید، اقبال ظفر جھگڑا اور صدارتی امیدوار ممنون حسین شامل تھے۔ ایک ٹی وی کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمن نے ن لیگی امیدوار کی واضح حمایت کی یقین دہانی سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کو صدارتی امیدوار پر اتحادیوں کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا، فضل الرحمن نے ن لیگی وفد سے بعض معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ن لیگ کی طرف سے تمام ایشوز پر اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ ٹی وی کے مطابق فضل الرحمن نے ن لیگ کے صدارتی امیدوار کی حمایت کے سلسلے میں پارٹی کی مجلس شوریٰ کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔



ن لیگ کے وفد نے آفتاب شیرپائو سے ملاقات میں اپنے صدارتی امیدوار کی حمایت کیلیے باضابطہ درخواست کی، شیرپائو نے صدارتی امیدوار کی حمایت کو پارٹی کی منظوری سے مشروط قرار دے دیا۔ علاوہ ازیںقومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپائو نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی کی زد میں اور پسماندہ بھی ہے جس کی مرکزی سطح پر قانون سازی میں نمائندگی نہیں اس لیے محرومی کا شکار ہے،ہم سمجھتے تھے کہ صدر مملکت کی نشست خیبر پختونخوا کو دی جائے گی تاکہ محرومی کا خاتمہ ہو سکے مگر محرومی میں اضافہ کیا گیا ہے،صدارتی الیکشن میں ووٹ ان کو دیں گے جو یہ عہد کریں کہ خیبر پختونخوا کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |