’’سمیع الحق مضبوط ضمانتوں پرہی طالبان سے مذاکرات کرینگے‘‘

نواز،عمران کے رابطے صرف خواہشات ہیں،پہلے بھی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی،ترجمان


Syed Naveed Jamal May 28, 2013
نواز،عمران کے رابطے صرف خواہشات ہیں،پہلے بھی معاہدے کی خلاف ورزی ہوئی،ترجمان. فوٹو: اے ایف پی/فائل

لاہور: حکومت اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ کرانے کے دعویدار جے یو آئی(س)کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے چندروزبعد ہی اپناموقف تبدیل کرلیاہے اورکہاکہ میاں نوازشریف اور عمران خان کی طرف سے طالبان کیساتھ مذاکرات کیلیے رابطے ابھی صرف خواہشات پر مبنی ہیں۔

جب دونوں جماعتیں اپنی حکومتیں بنالیں گی اورطالبان کیساتھ کے مذاکرات کیلیے مضبوط ضمانتیں د ینگی تواس صورت میں طالبان رہنماؤں کیساتھ بات چیت کی جاسکتی ہے،یادرہے کہ طالبان کی طرف سے حکومت کیساتھ امن مذاکرات کی پیشکش کے بعدمولاناسمیع الحق نے طالبان اور حکومت کے درمیان ملک میں امن وامان قائم رکھنے کے حوالے سے مذاکراتی عمل میںپل کاکردارادا کرنیکادعویٰ کیاتھا۔



اس سلسلے میں جب مولانا سمیع الحق کاموقف جاننے کیلئے رابطہ کیاگیاتوانکے ترجمان سید احمدشاہ نے بتایاکہ مولانا سمیع الحق اب بھی طالبان کے حکومت کیساتھ مذاکرات کرانے کیلئے تیارہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |