نیب کوکابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کی جامع سفارشات تیار

وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے چیئرمین نیب کی تجاویز سے اصولی طورپراتفاق کرلیاہے،ذرائع


Malik Manzoor Ahmed April 24, 2013
وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے چیئرمین نیب کی تجاویز سے اصولی طورپراتفاق کرلیاہے،ذرائع فوٹو: فائل

KARACHI: قومی احتساب بیورو کو حکومتی اداروں کی غیرضروری مداخلت سے بچانے کے لیے نیب کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کرنے کی غرض سے جامع سفارشات تیارکرلی گئی ہیں۔

چیئرمین نیب ایڈمرل(ر)فصیح بخاری نے نگران وزیراعظم کو یہ تجویز دی تھی کہ قومی احتساب بیورو کو وزارت قانون وانصاف کے ماتحت ادارے سے ہٹاکرکابینہ ڈویژن کے ماتحت کیاجائے تاکہ نیب پرکوئی دبائو نہ ڈال سکے اوریہ قومی ادارہ احسن انداز میں انسدادکرپشن کرسکے۔ذمے دار ذرائع نے بتایاہے کہ وزیراعظم میرہزارخان کھوسو نے چیئرمین نیب کی تجاویز سے اصولی طورپراتفاق کرلیاہے۔ چیئرمین نیب کی سربراہی میں اس حوالے سے تیارکردہ سفارشات جلدمنظوری کیلیے وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی۔ بعدازاں یہ تجاویز کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گے۔ سفارشات میں کہاگیاہے کہ نیب کی آزادی اورخودمختاری کیلئے یہ تجویزدی گئی ہے کہ نیب کو کابینہ ڈویژن کے ماتحت کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں