حکومت اور اپوزیشن میں ایک ہی دن اسمبلیوں کی تحلیل پر مشاورت جاری

ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اسمبلیوں کوایک ہی دن تحلیل کرنے کیلیے جاری بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔


ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اسمبلیوں کوایک ہی دن تحلیل کرنے کیلیے جاری بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

قومی اسمبلی اورچاروں صوبائی اسمبلیوں کوایک ہی روزیعنی 16 مارچ کو تحلیل کرنے کیلیے حکومت اوراپوزیشن کے درمیان بات چیت جاری ہے۔

باوثوق ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی اورپنجاب اسمبلی کوایک ہی روزتحلیل کرنے پرپیپلزپارٹی اور (ن)لیگ کے درمیان اتفاق رائے کے قوی امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ چیف الیکشن کمشنرجسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم نے حکومت سے کہاکہ اگرقومی اسمبلی اورصوبائی اسمبلیاں ایک ہی دن تحلیل نہ ہوئیں توپھرانتخابات کا انعقاد ایک ہی روز میں نہیں ہوگا۔

اسلام آباد میں ذمے دار ذرائع نے ''ایکسپریس''کوبتایا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان اسمبلیوں کوایک ہی دن تحلیل کرنے کیلیے جاری بات چیت میں پیشرفت ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں