وسیلہ حق سندھ کے تحت بلا سود قرضے دیے جائینگے شہلا رضا

بینظیربھٹو شہید کا مشن ملک سے غربت کا خاتمہ تھا ، انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب


ایکسپریس July 24, 2012
بینظیربھٹو شہید کا مشن ملک سے غربت کا خاتمہ تھا ، انکم سپورٹ پروگرام کی تقریب سے خطاب۔ فوٹو آئی این پی

ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا نے کہا ہے کہ بینظیربھٹو شہید کا مشن ملک سے غربت کا خاتمہ تھا ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وسیلہ حق سندھ پروگرام کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے اور غریبوں کو زیادہ سے زیادہ مدد فراہم کر رہاہے ۔ بی آئی ایس پی شہید بینظیر بھٹو کا ویژن تھا جس کا مقصد خطہ غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو ان کی دہلیز پر مالی معاونت بہم پہنچانا تھا۔

بی آئی ایس پی کی کامیابیوں کاذکر کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس پروگرام کی شفافیت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام وسیلہ حق سندھ کے تحت تر بیتی ورکشاپ اختتام پزیر ہوئی ۔ جس میںوسیلہ حق سندھ پروگرام کی قراندازی کے تحت منتخب ہونیوالے22 ہزار نوجوانوں کو خود روزگاری کے مواقع فراہم کرتے ہوئے ایک نئے متوسط طبقے کو وجود میں لانا ہے ۔

ظفراللہ خان سومرو ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ تربیت حاصل کرنیوالے خاندان کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلا سود3,3لاکھ روپے قرض مہیا کیا جائے گا ۔ وسیلہ حق سندھ کے تحت بلا سود قرضے دیے جائیں گے سندھ حکومت نے اپنے بجٹ میں سے12 ارب روپے وقف کیے ، قرعہ اندازی میں صوبہ بھر بڑی تعداد میں میٹرک یا اس سے زیادہ تعلیم کے حامل نوجوانوں کو شامل کیا گیا جن میں سے کمپیوٹر کے ذریعے 22 ہزار نوجوانوں کا انتخاب کیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں