جعلی ایف بی آر اہلکاروں نے اشیائے خور و نوش سے بھرا ٹرک لوٹ لیا

پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج


ویب ڈیسک November 16, 2024

لاہور میں اصلی پولیس اہلکاروں نے جعلی ایف بی آر اہلکاروں کے ساتھ مل کر اشیائے خورونوش سے بھرا ٹرک روک لیا۔ 

نوسربازوں نے ٹرک کو تھانہ ساندہ لے جا کر وہاں نوے لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹا اور چودہ لاکھ روپے رشوت بھی وصول کی۔ ایف آئی آر

پولیس  نے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر انسپکٹر قیصر جوئیہ سمیت پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کرلیا جس میں اغواء، حبس بے جا میں رکھنے اور اختیارات سے تجاوز کی دفعات لگادی گئیں۔ 

پولیس کے مطابق تاجر نذیر کی درخواست پر تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج کیا گیا  جس میں بتایا گیا کہ ساندہ تھانہ کے اے ایس آئی ماجد جہانگیر اور جعلی ایف بی آر ٹیم نے واردات کی۔

پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں