خیبرپختونخواحکومت کانوادرات کی چوری پراحتجاج کافیصلہ

نوادرات برآمدکرکے حوالے کیے جائیں،معاملہ قومی اسمبلی میںاٹھائینگے،عاقل شاہ


ایکسپریس July 22, 2012
نوادرات برآمدکرکے حوالے کیے جائیں،معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائینگے،عاقل شاہ. فائل فوٹو

خیبرپختونخوا حکومت نے کراچی میں پکڑ ے گئے قیمتی نوادرات اورمجسموں کے چوری ہونے پرمرکز اورسندھ حکومت سے بھرپوراحتجاج کرنے اور مذکورہ نوادرات کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز متعلقہ تھانہ سے ان نوادرات اور مجسموں کے چوری ہونے کی خبروں کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں وفاق اور سندھ حکومت سے تحریری طور پر رابطہ کیاجائے گا اور ان سے مطالبہ کیا جائے گا کہ مذکورہ نوادرات برآمد کیے جائے اور انھیں خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کیاجائے ۔

صوبائی وزیر سید عاقل شاہ نے'' ایکسپریس'' کو بتایا کہ نوادرات اور مجسموں کا تعلق گندھارا تہذیب سے ہے اور یہ فوری طور پر خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے ہونے چا ہئیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں سینیٹ ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں بھی معاملہ اٹھائیںگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں