عدلیہ کیساتھ محاذآرائی ملک کے مفاد میں نہیںنوازشریف

ملک میں جتنی جلدی عام انتخابات ہو جائیں جمہوریت اورملک کے مفاد میں ہوگا


ایکسپریس July 22, 2012
ملک میں جتنی جلدی عام انتخابات ہو جائیں جمہوریت اورملک کے مفاد میں ہوگا۔ فائل فوٹو

مسلم لیگ (ن )کے صدر نوازشریف نے کہا ہے کہ کرپٹ حکمرانوں کی سیاست عوام کی خدمت اور ملک کی بھلائی نہیں لوٹ مار کی ہے، عدلیہ کے ساتھ حکو متی محاذآرائی جمہوریت اور ملک کے مفاد میں نہیں، کرپشن کی وجہ سے مہنگائی ، بیر وزگاری اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ جیسے مسائل ہیں ، (ن) لیگ کی سیاست اقتدار نہیں بلکہ اقدار کی سیاست ہے اور ہم ملک کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا چاہتے ہیں، ملک میں جتنی جلدی عام انتخابات ہو جائیں۔

جمہوریت اورملک کے مفاد میں ہوگا، پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت نے ساڑھے چار سالوںمیںجتنے ترقیاتی کام کروائے سات سالوں میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ وہ رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے گجرات سے سابقہ رکن پنجاب اسمبلی حاجی ناصر کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

میاں نوازشریف نے کہا کہ ن لیگ جب بھی اقتدار میں آتی ہے تو ملک میں ترقی خوشحالی کا دور شروع ہو جاتا ہے مگر موجودہ حکمرانوں اور ان کے اتحادیوں نے ساڑھے چار سالوں میں عوام کی خدمت کے بجائے اپنی جیبیں بھرنے پر توجہ دی ہے اور جتنی کرپشن اور لوٹ مار موجودہ دور حکومت میں ہو رہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

انہوںنے کہاکہ سوئس بینکوں میں پاکستانی عوام کی خون پیسنے کی کمائی موجود ہے جو لوٹ کر وہاں جمع کروائی گئی اور ایک دن وہ ضرور آئے گا جب لوٹی دولت واپس آئے گی اور لیٹرے انصاف کے کٹہرے میں آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں