دنیا کوبرمامیں مسلمانوں کا اقتل عام نظرکیوں نہیں آتا منور حسن

برما کے سفیر کودفترخارجہ طلب کرکے اس سے شدید احتجاج کیاجائے،امیرجماعت اسلامی


ایکسپریس July 22, 2012
برما کے سفیر کودفترخارجہ طلب کرکے اس سے شدید احتجاج کیاجائے،امیرجماعت اسلامی ۔ فوٹو ایکسپریس

KARACHI: جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت عالمی امن کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو برما میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام اور ان کو زندہ جلانے کے واقعات نظرکیوں نہیں آتے؟ پاکستان اقوام متحدہ میں فوری طورپرجنرل اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دے اور برماکی حکومت سے برمی مسلمانوں پرمظالم بند کرنے کا مطالبہ کیاجائے۔

منصورہ سے جاری کردہ اپنے بیان میںکہاکہ اب تک 30 ہزارسے زائدگھروں کونذرآتش اور ہزاروں مسلمان زندہ جلائے گئے ہیں ۔ اراکان میں مسلم قبیلے روہنگیا کے افراد کو جبراً اسلام چھوڑکر بدھ مت اختیارکرنے پر مجبورکیا جارہا ہے ۔ منورحسن نے عالمی برادری اور اوآئی سی سے اپیل کی کہ برما کے مسلمانوں کی زندگیاں بچانے کیلیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ۔

انھو ں نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ برما کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کر کے اس سے شدید احتجاج کیا جائے اور بنگلہ دیش سے بھی پناہ کیلیے آنیوالے برمی مسلمانوں کو پناہ دینے کی درخواست کی جائے تاکہ انکی زندگیاں بچائی جاسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں