اسٹیج اداکار جاوید کوڈوکو برین ہیمرج کا اٹیک

جنرل اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج، اہلخانہ کی دعا کے لیے اپیل


وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جاوید کوڈو کے علاج کی غرض سے پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیاہے۔ فوٹو: فائل

اداکار جاوید کوڈو کو ہائی بلڈ پریشر کے باعث برین ہیمرج کا حملہ،جنرل اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرعلاج ہیں۔

اہلخانہ نے بتایا کہ ان کی طبعیت اچانک خراب ہوئی جس پر فوری طبی امداد کے لیے انھیں جنرل اسپتال لے جایا گیا۔ جہاں پتہ چلا کہ ان پر برین ہیمرج کا اٹیک ہوا ہے اسپتال میں ان کا علاج جاری ہے ۔ اہلخانہ نے دعائے صحت کی اپیل کی ہے ۔

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر جاوید کوڈو کے علاج کی غرض سے پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیاہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق جاوید کوڈوکی حالت بہتر ہورہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔