لاہور کے اسموگ زدہ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن

اوپن باربی کیو پر رات آٹھ بجے کے بعد پابندی


ویب ڈیسک October 30, 2024
اسمارٹ لاک ڈاؤن پر عمل درآمد کروانے کے لیے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر محکمے سرگرم ہیں (فوٹو: فائل)

لاہور: اسموگ اور فضائی آلودگی کوکم رکھنے کیلئے پنجاب حکومت کا اہم اقدام، لاہور کے ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں گرین لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔ 

محکمہ ماحولیات نے گرین لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹفکیشن جاری کردیا۔ جس کے مطابق  گرین لاک ڈاؤن ایریاز میں تعمیراتی کاموں پرپابندی ہوگی، چنگ چی رکشوں کا داخلہ بھی بند جبکہ کمرشل جنریٹراستعمال کرنے پرپابندی ہوگی۔ ان علاقوں میں اوپن باربی کیو پر رات آٹھ بجے کے بعد پابندی ہوگی۔ 

گرین لاک ڈاؤن فضائی آلودگی کے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں لگایا گیا ہے۔ڈیوس روڈ ، ایجرٹن روڈ ، ڈیورنڈ روڈ اور کشمیر روڈ ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل ہیں۔

اسی طرح  شملہ پہاڑی سے گلشن سینیما اور ایبٹ روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا میں شامل جبکہ  شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن اور ایمپریس روڈ بھی ہاٹ سپاٹ ایریا ڈکلئیر کردئیے گئے ۔ کوئین میری روڈ اور اس کے اطراف کو بھی آلودگی والے علاقوں میں شامل کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔