خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان ریجن تھا، زیرزمین گہرائی 213 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، پیما مرکز


ویب ڈیسک November 17, 2024
زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی—فوٹو: فائل

سوات:

خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان ریجن تھا اور زیر زمین گہرائی 213 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مینگورہ اور اطراف میں محسوس کیے گئے زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔

شہر میں زلزلے کے جھٹکوں کے ساتھ ہی لوگ عمارتوں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کوئی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں