خیرپور؛ کوٹ ڈیجی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق تین بچے زخمی

زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر شفٹ کر دیا گیا، ڈی سی خیرپور کی وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ


محمد سلیم جھنڈیر November 17, 2024

کوٹ ڈیجی کے قریب گوٹھ ٹنڈو شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین بچے ملبے تلے دبنے سے زخمی ہوگئے۔

 وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی ہدایت پر انتظامیہ متحرک  ہوگئی اور گھر کی چھت گرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ڈیجی متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈی سی خیرپور نے وزیراعلیٰ سندھ کو رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے جبکہ 3 زخمی بچیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر شفٹ کر دیا گیا۔

ڈی سی خیرپور کی رپورٹ کے مطابق زخمی بچیوں کی عمریں 3 سے 9 سال کے درمیان ہیں جنہیں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ڈیجی نے بطی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کر دیا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمیوں کو علاج معالجے کی تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں