کراچی:
محکمہ تعلیم سندھ نے دفاعی نمائش آئیڈیاز کے پیش نظر کراچی مخصوص علاقوں کے تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ کے محکمہ تعلیم نے 4 دن کیلیے شاہراہ فیصل کے قریب تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔
اس کے علاوہ سندھ کے محکمہ تعلیم نے 19 سے 22 نومبر تک حبیب ابراہیم روڈ پر واقع تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ نے اسکولوں، کالجز کی بندش کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
قبل ازیں ڈی آئی جی ٹریفک نے کمشنر کراچی کو ایکسپو سینٹر کے اطراف کے اسکولز و کالجز بند رکھنے کیلئے خط لکھا تھا۔