موٹروے ایم 2 کو شدید دھند کی وجہ سے اسلام اباد سے لاہور تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم 2 موٹروے کو اسلام آباد تا لاہور بند کیا گیا ہے موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ دھند کہ اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے دھند کے آغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں اور سفر کے دوران گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔
ترجمان کے مطابق سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن نمبر 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں اس کے علاوہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھی تازہ ترین معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔