ایکسپریس نیوز اے آئی رپورٹرز کا استعمال کرنے والا پہلا پاکستانی چینل بن گیا

ایکسپریس نیوز نے امریکی الیکشن کی کوریج میں AI رپورٹنگ کا استعمال کرکے خبروں کی دنیا میں نیا معیار قائم کیا


ویب ڈیسک November 07, 2024

ایکسپریس نیوز اے آئی رپورٹرز کو ڈیبیو کرنے والا پہلا پاکستانی چینل بن گیا۔

ایکسپریس نیوز نے 5 نومبر امریکی صدارتی الیکشن کی انتخابی کوریج میں اے آئی رپورٹرز کو شامل کرکے ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کا اے آئی ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا عالمی میڈیا کے رجحانات سے ہم آہنگ ہے، جہاں مصنوعی ذہانت کو تیز تر اور زیادہ مؤثر خبروں کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹنگ میں AI کو متعارف کروا کر پاکستانی میڈیا میں ایک نیا معیار قائم کیا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کس طرح جدید ٹیکنالوجی روایتی صحافت کی تکمیل اور کوریج کو مزید متحرک اور قابل رسائی بنا سکتی ہے۔

یہ تاریخی کارنامہ نہ صرف ایکسپریس نیوز کو پاکستانی میڈیا کی جدت میں سب سے آگے کرتا ہے بلکہ صحافت میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے بڑھتے ہوئے کردار کی دلیل بھی ہے۔

ایکسپریس نیوز کا AI کا استعمال خبروں کی دنیا میں ایک منفرد مثال قائم کرتا ہے اور میڈیا میں تکنیکی ترقی کے لیے ایک جرات مندانہ عزم کی عکاسی بھی کرتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔