پی اے اے کا تربت ایئر پورٹ پر نائٹ لینڈنگ کیلیے ایئر فیلڈ لائٹنگ کی تنصیب کا فیصلہ

لائٹس نصب ہونے کے بعد رات کے اوقات میں پرواز کے کپتانوں کو ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران بہتر حدنگاہ میسر آئے گی


اسٹاف رپورٹر November 02, 2024

پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نےتربت ایئر پورٹ پر نائٹ لینڈنگ کی بہتر سہولیات کے لیے ایئر فیلڈ لائٹنگ کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع پی اے اے کے مطابق تربت ایئر پورٹ پر جدید سسٹم کی تنصیب کا فیصلہ رات کے اوقات میں جہازوں کی لینڈنگ میں مشکلات کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

خطیر رقم سے مخصوص لائٹس کی تنصیب ایئر پورٹ کے رن وے اور ملحقہ جگہوں پر کی جائے گی، لائٹوں کی تنصیب کے لیے پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے خواہشمند کمپنیز سے پیشکشیں طلب کرلیں۔

لائٹس نصب ہونے کے بعد رات کے اوقات میں پرواز کے کپتانوں کو ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران بہتر حدنگاہ میسر آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں