کراچی؛ کورنگی اور بلال کالونی میں مبینہ مقابلوں میں زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار

گرفتار ڈکیت سے اسلحہ ، میگزین ، 3 موبائل فونز اور 6 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئے ہیں، کورنگی پولیس


اسٹاف رپورٹر November 02, 2024
فوٹو- فائل

کراچی:

کورنگی اور بلال کالونی پولیس نے مبینہ مقابلوں میں زخمی سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی پولیس نے جی پی او چوک کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کی شناخت عاصم کے نام سے کی گئی۔

کورنگی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈکیت سے اسلحہ ، میگزین ، 3 موبائل فونز اور 6 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئے ہیں جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جبکہ پولیس اس کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے دریں اثنا بلال کالونی پولیس نے سیکٹر فائیو ڈی عیدگاہ گراؤنڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او وقار قیصر کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت شہریار ، فیضان اور کاشف کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول ، ایک نقلی پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں