توشہ خانہ ٹو؛ عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور، کیس سماعت کیلیے مقرر کرنیکی ہدایت

بشریٰ بی بی عورت تھیں تو تب ضمانت بنی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ


ویب ڈیسک November 01, 2024

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس کی سماعت مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اس درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں؟ وکیل عائشہ خالد نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ آپ نے کہا ہے کہ رولز آف consistentsy ہے مگر یہاں مرد درخواست گزار ہے۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی عورت تھیں تو تب ضمانت بنی، کل ہی ایک اس طرح کی درخواست میں نے خارج کی ہے۔

عدالت نے شاور خاور ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے وکالت نامہ جولائی کا ہے اور کاز آف ایکشن نومبر کا ہے، شاہ خاور صاحب اس معاملے پر آپ کی معاونت درکار ہے۔ شاہ خاور نے بتایا کہ ایک روٹین پریکٹس ہیں، جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ہم ایک ساتھ وکالت نامے دستخط کرا لیتے ہیں۔

وکیل بانی پی ٹی آئی شاہینہ شہاب نے درخواست پر نوٹسسز جاری کرنے کی استدعا کی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ قانون فالو ہوگا۔

عدالت نے دلائل کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے اور درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔

           

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔