وزیراعظم قطر کا دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس روانہ

انہیں قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی، پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے رخصت کیا


ویب ڈیسک November 01, 2024

وزیراعظم محمد شہباز شریف قطر کا دو روزہ دورہ مکمل کر کے دوحہ سے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبد العزیز بن صالح ال خلیفی، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔

اپنے دو روزہ دورہء قطر کے دوران وزیر اعظم نے امیر قطر، قطر کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں،  قطر میوزیم میں پاکستانی آرٹ اور کلچر کے فروغ کے حوالے سے نمائش "منظر" کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔