پی ٹی آئی کے 532 ملزمان کی دہشتگردی کیسز میں ضمانتیں منظور

بیس بیس ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم


ویب ڈیسک October 30, 2024

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 532 کارکنوں کی ضمانتوں کی درخواستیں منظور کرلیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں ملزمان کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ ملزمان کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلاء پیش ہوئے۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے تمام 532 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور بیس بیس ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دیدیا۔

ان سب کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے اور انہیں شناخت پریڈ پر بھیجا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس وین سے فرار ہونے کی کوشش کرنے والے 86 ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا جب کہ 28 ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔